محکمہ داخلہ پنجاب کا سزا یافتہ قیدیوں کو انکے متعلقہ ضلع کی جیل میں رکھنے کا اصولی فیصلہ۔
ڈسٹرکٹ جیلوں کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا اور قیدیوں کی گنجائش بھی موجود ہے۔ قیدیوں کو انکے ضلع کی جیل میں بھیجنے کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل؛ 7 روز میں سفارشات طلب۔ نئی پالیسی کی بدولت گھر سے دور قید کاٹنے والے اسیران کے والدین اور اہل خانہ کی مشکلات دور ہونگی.