پاکستانجرم کہانی

کسی بے گناہ کو چھیڑیں گے نہیں اور کسی مجرم کو چھوڑیں گے نہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن

نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا محکمانہ بریفنگ کے بعد اظہار خیال

لاہور ( )ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے عہدہ کا چارج لے لیا اور ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے افسران سے محکمانہ بریفنگ لی۔ اس موقع پر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر کے تمام سیکشن انچارج بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور سرکاری اداروں میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی طرف سے کسی بے گناہ کو چھیڑیں گے نہیں اور کسی مجرم کو چھوڑیں گے نہیں کسی بے گناہ کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیں گے مگر اس کے ساتھ ساتھ مجرموں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا اوران کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن محکمہ میں جدید اصلاحات متعارف کروائی جائیں تاکہ محکمہ کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button