پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار
معروف شاعر، ڈرامہ نگار، کالمسٹ امجد اسلام امجد انتقال کرگئے۔
معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد 78 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ امجد اسلام امجد کےاہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا۔ امجد اسلام امجد کو 1987 میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔ امجد اسلام امجد کو 1998 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ امجداسلام امجد کا شعری مجموعہ برزخ اورجدیدعربی نظموں کےتراجم عکس کےنام سے شائع ہوئے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں وارث ،دن اور فشار شامل ہیں۔