پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

باصلاحیت پاکستانی نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں اپنے تئیں روزگار کما رہے ہیں جبکہ متعلقہ اتھارٹی غیر فعال ہے۔ وزیراعظم  شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کو فعال کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی کارکردگی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کو فعال کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیرِ صدارت اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اتھارٹی کی کارکردگی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک میں موجود وسائل کا مزید ضیاع کسی صورت قبول نہیں۔ باصلاحیت پاکستانی نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں اپنے تئیں روزگار کما رہے ہیں جبکہ متعلقہ اتھارٹی غیر فعال ہے۔ وزیرِ اعظم نے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی فعال کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی جس کے سربراہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار ہوں گے جبکہ وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیرِ قانون، وزیرِ سرمایہ کاری، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، سینیٹر عفنان اللہ اور چیئرمین سی ڈی اے کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ اجلاس کو اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اتھارٹی میں اس وقت 400 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جس میں سے 63 فیصد پاکستانی جبکہ باقی چین، امریکا ، ترکیہ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button