نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے نئے تربیتی مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز۔
لپروگرام سے تربیت لیکر نوجوان ساڑھے 22 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف
لاہور- 30 جنوری 2023: پنجاب آئی ٹی بورڈ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اشتراک سے وضع کردہ نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو آن لائن روزگار فراہم کرنے کے نئے تربیتی مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو چکا ہے۔
پروگرام کے تحت ملک بھر میں قائم 20 تربیتی مراکز میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کے ذریعے پرکشش آمدنی کمانے کی تربیت دی جائیگی۔داخلہ لینے کیلئے 18 سے 40 سال کے چودہ سالہ تعلیم کے حامل نوجوان ٹیکنیکل، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ اور کری ایٹو ڈیزائن کے شعبوں میں 3 ماہ کی تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کیلئے یہ پروگرام گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔ اب تک 9 ہزار سے زائد طلباء تربیت مکمل کر کے قریباً ساڑھے 22 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔