تازہ ترینکاروبار

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو یکم اپریل سے 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جمعرات 31 مارچ کو جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق حکومت کو 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 149روپے86 پیسے، ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 144 روپے15 پیسے برقرار ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 125 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 118 روپے 31 پیسے برقرار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button