پاکستانتازہ ترین

چیئرمین فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کرنل راجہ جاوید مجتبیٰ( ر ) کا اپنے کور وفد کے ہمراہ قومی وقار نیوز کے دفتر کا دورہ۔

چیئرمین فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کرنل راجہ جاوید مجتبیٰ( ر ) کا اپنے کور وفد کے ہمراہ قومی وقار نیوز انٹرنیشنل ویب سائٹ اور میگزین کے دفتر جوہر ٹاؤن کا دورہ۔

اس موقع پر ایف ڈی ایف کے علماء ونگ کے سربراہ پیر حسین احمد اعوان بھی موجود تھے ۔ سینئر صحافی ممتاز سلیم لنگاہ سے ملکی سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف ڈی ایف کرنل ر راجہ جاوید مجتبیٰ نےکہا کہ کوئی ملک اس وقت تک خوشحالی اور ترقی حاصل نہیں کرسکتا جب تک وہاں قانون کی حکمرانی موجود نہ ہو اس وقت پاکستان کی عوام بدحالی کا شکار ہے کمزور بے بس ہے اور طاقت ور کی اجارہ داری ہے ،

اسلامی تعلیمات کے سنہری اصول پر عمل کرکے مغربی دنیا ترقی کی راہ پر گامزن ہیں جب کہ ہم پاکستانی عوام اس سے محروم ہیں ۔ ان کا کہنا تھا ان حالات میں ایف ڈی ایف کے منشور پر چل کر پاکستان کو عظیم ملک بنانا ایک جہاد ہے اور اس کو عبادت سمجھ کر کرنا ہے، ایف ڈی ایف آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر میں اپنے امیدواران کھڑے کرے گی ۔

صحافی ممتاز سلیم لنگاہ کا کہنا تھا کہ ایف ڈی ایف کے چیئرمین راجہ جاوید مجتبیٰ ایک نفیس اور منفرد سیاستدان ہیں۔ وہ عسکری ایڈمنسٹریشن کے علاوہ ملک میں عام آدمی اور پڑھے لکھے افراد کے لیے درد دل ، یکساں قانون کی حکمرانی کے لیے کوشاں ہیں اور اپنا ایک منفرد نقطہ نظر اور جذبہ رکھتے ہوئے کچھ کر گزرنے کے خواہش مند ہیں اور ایف ڈی ایف بڑی تیزی کے ساتھ بطور سیاسی جماعت کے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button